راؤانوار ایس ایس پی کے عہدے پر بحال ،نوٹی فکیشن جار ی

راؤانوار ایس ایس پی کے عہدے پر بحال ،نوٹی فکیشن جار ی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راؤانوار کو ایس ایس پی کے عہدے پر بحال کردیا گیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عدالتی حکم پر را ؤانوار کو ایس ایس پی کے عہدے پر بحال کردیا گیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا اور انہیں پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم انہیں کسی ضلع میں تعینات نہیں کیا گیا جس کا فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔واضح رہے راؤ انوار نے بطور ایس ایس پی ملیر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جب کہ وزیراعلی سندھ کی مداخلت کے بعد انہیں رہائی مل گئی تھی تاہم صوبائی حکومت نے انہیں ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے 16 ستمبر کو معطل کیا تھا، را ؤانوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول