کراچی ،این اے 258،پولنگ کے حوالے سے انتظامات مکمل

کراچی ،این اے 258،پولنگ کے حوالے سے انتظامات مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این اے ۔258میں 24نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کو اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ہفتہ کو صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں انتظامی میٹنگ کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی نے کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ رینٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کے انتظامات کے ھوالے سے بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ این اے ۔ 258میں پولنگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ریٹرننگ آفیسر اور پریزائیڈنگ آفیسر سمیت لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں میں پریزائیڈنگ آفیسر کے علاوہ کسی بھی شخص کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ ووٹ کے کاسٹ اور الیکشن میں تعینات عملے کیلئے اوریجنل شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ل انھوں نے کہا کہ این اے 258میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے 227کو حساس اور 60کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ جن کی مانیٹرنگ کیلئے دس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن کی سربراہی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کرینگے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہیجبکہ اس مرتبہ تجرباتی طور پر رزلٹ منجمنٹ سسٹم آ ر ایم اسی کو متعارف کیا جائیگا جبکہ جی آئی ایس سسٹم کو پہلے ہی استعمال کیا جاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے روز صوبائی الیکشن کمشنر آفس میں ایک شکایتی سیل بھی قائم کیا جائیگا۔ جبکہ 24نومبر کو پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ این اے 258کا الیکشن سابقہ ن لیگی رکن عبدالحکیم بلوچ کے مستعفی ہونے کے بعد کیا جارہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول