مانسہرہ سے کراچی روانہ ہونے والی کوچ حادثے کا شکار ،9افراد جاں بحق ،40زخمی

مانسہرہ سے کراچی روانہ ہونے والی کوچ حادثے کا شکار ،9افراد جاں بحق ،40زخمی

ہری پو (نامہ نگار)مانسہرہ سے کراچی جانے والی کوچ قاضی پل سے نیچے جاگری خواتین سمیت نوافرادجاں بحق، جن میں زیادہ کاتعلق ہزارے سے ہے ۔مرنے والوں اورحادثے کی اطلاع پاکرورثا جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ گزشتہ روزمانسہرہ سے کراچی جانے والی بدقسمت کوچ نمبرایل ای ایس9988تلاگنگ کے قریب قاضی پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت نوافرادجاں بحق ہوگئے جبکہ چالیس کے قریب افرادشدیدزخمی ہوئے۔ حادثہ کی خبرسنتے ہی ہزارے سے تعلق رکھنے والوں کے ورثاء جائے حادثہ پرپہنچ گئے اوراپنے اپنے پیاروں کوواپس لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول