ڈیرہ اسماعیل خان،شقی القلب شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان،شقی القلب شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گاؤں ابا شہید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاوند نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کوذبح کردیا،آلہ قتل برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع گاؤں ابا شہید میں سلیم نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنی بیوی نائیلہ بی بی اور دو سالہ بیٹی آصفہ کو تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقع کی اطلاع پر ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم وجہ تنازعہ معلوم نہیں ہوسکا۔

بیوی،بیٹی قتل

مزید : کراچی صفحہ اول