مردان میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام ،6دستی بم برآمد
مردان(بیو رورپورٹ)مردان پولیس نے تھانہ چورہ کے علاقے میں کھیتوں سے چھ دستی بم برآمد کر کے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اس حوالی سے ایس ایس پی آپریشن شفیع اللہ خان گنڈا پور نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ چورہ کے علاقہ دبئی اڈہ کے قریب کھیتوں میں چھ عدد دستی بم چھپا رکھے تھے اس دوران پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ہمراہ پہنچ کر تمام دستی بموں کو ناکارہ بنا کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔