سندھ میں مسلم لیگ کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے،مولا بخش چانڈیو

سندھ میں مسلم لیگ کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے،مولا بخش چانڈیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے بجلی کے وفاقی وزیر کی سندھ دشمن پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹے صوبے کے خلاف پالیسی کہ وجہ سے سندھ میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے،چند وزیروں کی پالیسی کی وجہ سے آج سندھ میں وفاقی حکومت کے خلاف نفرت زور پکڑ رہی ہے،میاں صاحب، بجلی والے وزیر کو وفاقیت کا درس دیں۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ حیسکو کی زیادتی کی وجہ سے حیدرآباد کے شہری دو دن سے پینے کے پانی سے محروم ہیں ،حیدرآباد پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اس لیے وفاقی حکومت لاکھوں شہریوں پر ظلم برپا کر رہی ہے ۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ حیسکو عملداروں نے ایچ ڈی اے کی بجلی کاٹتے ہوئے یہ نہیں سوچا کہ حیدرآباد کے شہری کہاں جائیں گے؟۔بجلی والے وزیر کو وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان معاملات بیٹھ کہ حل کروانے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری معاملات میں عوام کو گھسیٹنا کہاں کی سیاست ہے؟۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر