وقار مہدی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

وقار مہدی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے اعزاز میں ہفتہ کو پیپلز سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر کارکنوں نے وقار مہدی کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی،پھولوں کے ہارے پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔پیپلزپارٹی کو سندھ بھر میں منظم کروں گا اور تمام کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ۔ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کو مزید مستحکم کریں گے ۔پیپلزپارٹی ملک میں ہمیشہ جمہوریت کے لیے کوشا ں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید پیکجز کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر