سجاد حسین قتل کیس کی سماعت26نومبر تک ملتوی

سجاد حسین قتل کیس کی سماعت26نومبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے اسٹیل مل کے سابق چیئر مین سجاد علی کے قتل کیس کی سماعت26 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں اسٹیل مل کے سابق چیئرمیں سجاد علی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں رینجرز کے لا آفیسر کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی عدالت میں ملزم نثار مورائی پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی اور ان کی بریت سے متعلق دائر درخواست پر کارروائی آئندہ سماعت پر ملتوی کردی۔ واضح رہے ملزم پر اسٹیل مل کے سابق چیئر مین سجاد علی کے قتل کا الزام ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر