کالعدم تنظیم کے رہنما کے کیس کی سماعت بغیرکاروائی 3دسمبر تک ملتوی

کالعدم تنظیم کے رہنما کے کیس کی سماعت بغیرکاروائی 3دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے راہنماء محمد حنیف عرف معاویہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3دسمبر تک ملتوی کر دی، ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے کالعدم تنظیم کیلئے اناج اور چندہ اکٹھا کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا، گزشتہ روز سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر