حسن ابدال میں ن لیگ کو بلدیاتی انتخابات میں مقامی نااہل قیادت کیوجہ سے شکست ہوئی،خالد محمود

حسن ابدال میں ن لیگ کو بلدیاتی انتخابات میں مقامی نااہل قیادت کیوجہ سے شکست ...

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی شکست نا اہل مقامی قیادت کی وجہ سے ہوئی۔خودساختہ عہدیداروں نے غلط فیصلوں سے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خالد محمود نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل حسن ابدال میں پارٹی کی ناکامی کا سبب خود ساختہ پارٹی عہدیدار ہیں جس کی مکمل رپورٹ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیاد ت کو ارسال کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کا جواب ذمہ داروں کو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابی پر جشن منانے والے یاد رکھیں کہ 2018ء کے انتخابا ت میں کامیابی مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر