کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم دنیا پرعیاں ہوچکا،دردانہ صدیقی

کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم دنیا پرعیاں ہوچکا،دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم اب دنیا پرعیاں ہوچکا، اہلیان کشمیر کی قربانیاں کا ثمر آزادی کی صورت میں ملنے والا ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیر کاز کا اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ، ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آزادی کی صبح تک ساتھ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کشمیر کے دوران مرکزی نظم، شوریٰ اور ناظمات اضلا ع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں کشمیر اب تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے مگر پھر بھی عالمی ضمیر اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟ اس سے عالمی برادری کا دوہرا معیار سامنے آرہا ہے۔ اس موقع پر میمونہ حمزہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام الناس بالخصوص نئی نسل میں شعور اور بیداری کی ضرورت ہے، بھارت نہ صرف پاکستان کی شہہ رگ پر قابض ہے بلکہ معاشی اور تہذیبی محاذ سے بھی پاکستان پر نقب لگا رہا ہے۔ ہمیں ہر لحاظ سے چوکنا رہنا ہے اور دشمن کو اس کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔