راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی13ملزمان گرفتار
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، آتش بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے36لیٹر کھلی شراب،50بوتل شراب، 02عدد پستول30بور معہ 05روند، 01عدد پستول 9MMمعہ 03عدد روند اورآلات ری فلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے رمیض سے 07لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے عرفان اور عمران مسیح سے 09لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمود حسین سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے محمد سلیم سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے ذوالفقار علی سے 50بوتل شراب ، تھانہ صادق آباد پولیس نے سیاب احمد سے 01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد صابر سے 01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے بلال پرویز سے 01عدد پستول9MM معہ03روند، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے عرفان کی شادی میں آتش بازی میں مصروف محمد ندیم اور عمر حیدر سے 03ہوائیاں، 05گولے اور 05انار چلیدہ برآمد کر لیے۔ جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے محمد نواز اور عنصر حسین کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔