رستم میں پروفیسرز اور لیکچررز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

رستم میں پروفیسرز اور لیکچررز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

رستم(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ ڈگری کالج خیر آباد کے پروفیسرز اور لیکچررز نے اپنے مطالبات کے حق میں کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہر ہ کیا ، جس سے صدر لوکل یونٹ پروفیسر محمد عاصم ، جنرل سیکرٹری پروفیسر امجد خان اور پروفیسر عصر خان نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ کالج اساتذہ کو ون سٹپ پروموشن دینے کے ساتھ ٹیچنگ الاؤنس اور ہارڈ ایریا الاؤنس جیسے مطالبات بھی پورا کریں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو پھر ڈیوٹیوں سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا فی الحال روزانہ ایک گھنٹہ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر