سینیٹر حاجی عدیل کی وفات پرسپیکر اسد قیصر کی تعزیت

سینیٹر حاجی عدیل کی وفات پرسپیکر اسد قیصر کی تعزیت

پشاور( سٹاف رپورٹر )سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی عدیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یورپ سے جاری ہونے والے اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حاجی عدیل مرحوم ایک عظیم سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ خطے کی عوام اور صوبے کے حقوق کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی وفات سے صوبے میں جو سیاسی خلاف پیدا ہوا ہے اسے کسی صورت پر نہیں کیا جا سکتا ۔ انہو ں نے اﷲ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند کرنے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا بھی کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر