نوشہرہ ،پیکٹا کی جنرل سیکرٹری شپ پروفیسر عابد حسین کو نپ دی گئی

نوشہرہ ،پیکٹا کی جنرل سیکرٹری شپ پروفیسر عابد حسین کو نپ دی گئی

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )گورنمنٹ ڈگری کالج خان کوہی نظام پور میں پختونخوا کالج ٹیچر ایسوسی ایشن (پیکٹا) کی جنرل سیکرٹری شپ پروفیسر عابد حسین کو سونپ دی گئی اس سے قبل یہ عہدہ کالج کے کنٹریکٹ پروفیسر محمد اقبال کے پاس تھا اس سلسلے میں گذشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج خان کوہی نظامپور میں پیکٹا لوکل یونٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پیکٹا لوکل یونٹ کے صدر میاں اکرام اللہ منعقد ہوا جس میں پیکٹا کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متتفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پیکٹا لوکل یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج خان کوہی نظامپور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد اقبال کے ملازمت جو کہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تھی اس کا کنٹریکٹ ختم ہوگئی ہے اور تنظیم میں جنرل سیکرٹری جیسا اہم عہدہ خالی ہونے سے تنظیمی امور متاثر ہونے کا خد شہ پیدا ہورہاہے اس لئے اب پیکٹا لوکل یونٹ کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں پروفیسر عابد حسین کو سونپ دی جائے گی اور آج کے بعد جنرل سیکرٹری کے فرائض پروفیسر عابد حسین سر انجام دیں گے تاکہ پیکٹا کی تنظیمی امور بہتر انداز میں چلائیں جاسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر