سابق حکمران مساجد ،مدارس اور قبرستانوں کا پیسہ بھی ہتھیا گئے :شکیل خان ایڈووکیٹ

سابق حکمران مساجد ،مدارس اور قبرستانوں کا پیسہ بھی ہتھیا گئے :شکیل خان ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں مساجدمدارس اورقبرستانوں کوبھی نہیں بخشاگیاہے اورریکارڈ کرپشن کرکے پختونوں کے سروں کاسوداکرکے لاکھوں پختونوں کو دربدر کیا تھا اس لئے عوام نے ان کو مسترد کردیا آئندہ الیکشن میں بھی شکست ان کامقدرہوگی عوام کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے پارٹی کے راہنماؤں کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں ریکارڈکرپشن کرکے مساجدومدارس کیلئے خریدے گئے واٹرکولروں پراجیکٹ کمیٹیوں قبرستانوں کیلئے خریدی گئی زمینوں میں کرپشن کی ہے اورپختونوں کے سروں کاسوداکرکے مالاکنڈڈویژن سے لاکھوں کے تعدادمیں لوگوں کودربدرکیاتھااب عوام کاسامنا بھی نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم نہ خودکرپشن کریں گے اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجاز ت دیں گے مالاکنڈمیں کرپشن کرنے والے افسران کیلئے کوئی بھی جگہ نہیں اگرکوئی بھی افیسرمالاکنڈمیں خوش نہیں تومتعلقہ محکمے کے سربراہ کویہاں کے تبدیل کرنے کی سفارش کریں گے مگرکرپشن کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے کارکن ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرنے میں اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر