میر حیدر ہوتی 24 نومبر کو چھوٹا لاہور کا دورہ کرینگے

میر حیدر ہوتی 24 نومبر کو چھوٹا لاہور کا دورہ کرینگے

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی24 نومبرکو تحصیل چھوٹالاہور کا دورہ کریں گے، اس موقع پر تحصیل لاہور کے مختلف علاقوں میں جاکر کارکنوں سے ملاقاتیں کرکے انکی وساطت سے اے این پی میں شامل ہونے والے درجنوں افراد کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں گے، اسی روز سہ پہر تورڈھیرمیں بمقام حجرہ محمداسد زمان فرزند شیرزمان شیر(مرحوم)سابق ضلع ناظم صوابی وسابق صوبائی وزیر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ان خیالات کااظہار اے این پی تورڈھیرکے پریس سیکرٹری شاہ خالدخان، ضلع کونسلر حاجی محمدزبیر،تحصیل ممبرمحمداسدزمان، جنرل کونسلرسیدمحمد ظہور باچااور دیگر نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انکامزید کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختونوں کے حقوق کا ضامن اور انکاحقیقی نمائندہ قوم پرست جماعت ہے جو پختونوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے آگے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود پختونوں کوتین سالوں میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ اے این پی کے دورمیں باوجود نامساعد اور کشیدہ حالات کے تعمیروترقی کا سفر بھی ساتھ ساتھ جاری رہا جسے یاد کرکے آج پختون قوم گزشتہ عام انتخابات میں کئے گئے اپنے فیصلہ پر نادم نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اے این پی میں لوگ دھڑادھڑ شامل ہوکر امیرحیدرخان ہوتی اور دیگرمرکزی وصوبائی قائدین کی قیادت پر اطمینان کااظہار کررہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر