ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی تمام بارز کی ہڑتال ، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی تمام بارز کی ہڑتال ، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

ملتان ( خبر نگار خصوصی ))پنجاب بار کی ہدایت ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی تمام بارز نے ہڑتال کی ملتان بار کے وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روزفل ڈے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کو یوم سیاہ قرار دیکر اور بار کی عمارات پر سیاہ پرچم لہرائے،وکلاء کا اھتجاج بھر پور انداز میں منایا گیا اور تین گھنٹے سے زائد وقت جاری رہنے والے اجلاس میں وکلاء کی بھرپور تعداد نے شرکت کی اجلاس سے قبل نشید عارف گوندل دیگر ممبران کے ہمراہ عدالتوں کے باہر سڑک پر رکھے بیرئیر کو اٹھا(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کر پینک آئے بعد اذاں پولیس نے دوبارہ سڑکوں پر بیرئیر لگادئیے اور سڑک کو تمام آمدورفت کیلئے بند کرکے وکلاء کی پارکنگ کے سٹینڈ بھی خالی کرالئے اجلاس کے بعد وکلاء نے پر جوش نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی کی شکل اختیار کرلی اور چوک کچہری پر جاکر پر جوش نعروں کے ذریعے چیف جسٹس کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے رہے بعداذاں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اطرشاہ بخاری نے بتایہا کہ وکلاء تقریب کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور انعقاد میں کوئی مداخلت نہیں کرنیگیاورتحریک علیحدہ صوبہ،علیحدہ خودمختار ہائیکورٹ،بنچز کے اندد مختلف بنچز کی تشکیل اور منتقل کئے گئے مقدمات کی واپسی تک تحریک اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر