ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے پر کوٹ ادو بار کی ہڑتال

ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے پر کوٹ ادو بار کی ہڑتال

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ لاہورنے کورٹ کے تمام ملازمین کی پہلے3سوفیصددوبارہ انکی 50فیصدجبکہ50اب دوبارہ تنخواہیں بڑھائی دی ہیں جبکہ جوڈیشل الاؤنس میں بھی اضافہ کردیاہے،جبکہ ضلعی ماتحت عدالت ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑائی گئیں جس پرعدلیہ کے ماتحت ملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی اورامتیازی سلوک ہونے پربارایسوسی ایشن کوٹ دونے ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے گذشتہ روزپورادن ہڑتال کی ،وکلاء عدلتوں میں پیش نہ ہوئے جس (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سے دوردرازسے آنے والے سائلین کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا،بارایسوسی ایشن کوٹ ادوکے صدرجاویداقبال خان مشوری سیکرٹری جنرل محمدایوب خان گورمانی نے مطالبہ کیاکہ ضلعی ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی تنخواہیں لاہورہائی کورٹ لاہورکے ملازمین کے برابرکی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر