آزاد امیدواروں کی حمایت،لیگی ارکان اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز کی پارٹی سے غداری

آزاد امیدواروں کی حمایت،لیگی ارکان اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز کی پارٹی سے غداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداران نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر (ن) لیگ کی قیادت کی ہدایت کے باوجود ضلع ملتان میں لیگی اراکین اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈر اور دیگر رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) اور قائد میاں نواز شریف کے ساتھ غداری کی پارٹی قیادت نے تین روز کے اندر ایکشن نہ لیا تو پھر مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے عہدیداران خود اپنے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے الیکشن کے موقع پر کارکنوں نے اپوزیشن کی طرح الیکشن لڑ امسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈراور انتخابی نشان شیر کو اپنے ہاتھوں سے شکست دی رانا گروپ سمیت ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، چوہدری عبد الوحید آرائیں ،شیخ طارق رشید ، ملک انور علی نے شیرکے نشان پر الیکشن میں حصہ لینے والوں کے ساتھ منافقت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی، سیکریٹری اطلاعات راؤ ابرار علی، لیبر ونگ (ن) سٹی صدر منیر اختر لنگاہ، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طارق امیر عباسی ،تاجر ونگ (ن) لیگ کے جنرل سیکریٹری آصف کمبوہ سمیت مطیع الحسن بخاری، منظواحمد کھوسہ، ڈاکٹر حبیب پاشا، چوہدری حنیف شاہد، اخلاق چوہان، محمد سلیم قریشی نے مزید کہا کہ لیگی اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈراور دیگر رہنماؤں نے آزاد امیدواران کو پارٹی ٹکٹ کے مقابلے میں جتوا کر پارٹی قیادت کی نہ صرف جگ ہنسائی کروائی ہے بلکہ پارٹی کی کھلم کھلا مخالفت کرکے (ن) لیگ کو بدنام کیا ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر ضلعی صدر بلال بٹ کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنوں عمر فاروق بھٹی، مرزا عبد الرحمن، صائمہ آصف ودیگر کو شیر کے نشان پر ہو تے ہو ئے ہروا دیا ایک سازش کے تحت چیئرمینوں سے قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ نہ ڈلوائے اور میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی نہ صرف حکم عدولی کی بلکہ پارٹی کو مزاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔