انقلابی شاعر اور صحافی فیض احمد فیض کی 32 ویں برسی آج منائی جائیگی

انقلابی شاعر اور صحافی فیض احمد فیض کی 32 ویں برسی آج منائی جائیگی

بہاولپور(سٹی رپورٹر )انقلابی شاعر وصحافی فیض احمد فیض کی 32ویں برسی آج نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ملتان سمیت ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز ،سیمینارز ،کانفرنسز ،ورکشاپس ،مذاکرے ،مباحثے اوردیگر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ادبی حلقے اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کریں گے۔فیض احمد فیض ایشیا کے واحد شاعر ہیں جنہیں سوویت یونین کے'' لینن امن ایوارڈ ''سے بھی نوازا گیا۔فیض احمد فیض لا تعداد مداحوں کو چھوڑ کر20نومبر1984ء کو73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر