بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،شہبازشریف کا بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،شہبازشریف کا بچوں کے ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،ان سے محبت و شفقت سے پیش آنا چاہئے۔آج کے بچے کل کے معمار ہیں۔اگر بچپن سے ہی بچوں کی صحیح خطوط پر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

تعلیم و تربیت کی جائے تو اس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے آگہی پیدا کرنا ہے اور بچوں کی تعلیم،صحت،تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اْجاگر کرنا ہے۔قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہے ۔ پنجاب حکومت نے بچوں کی نشونما اور تحفظ سمیت مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور 70 ہزار سے زائد بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر تعلیم کیلئے سکولوں میں لایا گیا ہے۔

پیغام

مزید : ملتان صفحہ آخر