اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ‘ آصف سعید منیس

اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ‘ آصف سعید منیس

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب ریونیواتھارٹی نے رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں 22.87 بلین روپے کا ریکارڈ ہدف حاصل کیاہے یہ ٹیکس ہدف پنجاب حکومت نے حاصل کیاہے یہ ہدف 31فیصد زیادہ ہے جو پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے حاصل کرتی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس نے آج پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ’’امانت سکیم‘‘ کی 6 اور 7 قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر آصف سعید نے کہاکہ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ذمہ داری ہے اور یہ ٹیکس حکومت پنجاب انہیں مختلف سروسز فراہم کرنے کے لئے خرچ کرتی ہے۔لہذا ہر شہری کو اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے ’’امانت سکیم‘‘ کے تحت ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم (RIMS ) کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 3گاڑیاں اور 5عمرہ کے ٹکٹ جیتنے والے شہریوں میں تقسیم کئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی پرفارمنس اس بات سے عیاں ہے کہ اس کا دائرہ کار 2012-13 میں صرف 12سروسز پر مشتمل تھا لیکن مالی سال 2016-17میں یہ 62 سروسز پر مشتمل ہے۔2014-15 میں رجسٹرڈ ٹیکس اداکرنے والے افراد کی تعداد 10,239 جبکہ نومبر2016 میں یہ تعداد بڑھ کر 2800 ہزار ہو گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیلز اینڈ ٹیکس کی مد میں 130 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ فرنیچائز سروسز میں 60.31 فی صد ، مین پاور ایکٹومنٹ ایجنٹ ، 76.52 فی صد ، ٹرانسپورنیشن آف گڈز 36.38 فی صد ، ٹیکنیکل ، سائیفک اینڈ انجینئرنگ کنسلٹیز میں 27.03 فی صد اور ریسٹورنٹس 22.97 فی صد ہے جو کہ ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے ایک ریکارڈ اضافہ ہوا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر