بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

ڈیرہ غازی خان(بیور ورپورٹ) خطے میں بھارتی جار حیت کا سنگین خطرہ ہے، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج چوکنا ، عوام کو بھی چوکنا رہنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سینیٹر سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پانامہ اور نیوز لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنتا جا رہا ہے شریف خاندان کی باہر جمع کی ہوئی دولت اور اثاثے منظر عام پر آ چکے ہیں شریف خاندان سے جب اس دولت کے متعلق عوام پوچھتے ہیں تو حکمران اور ان کے وزیر دفاع میں جمہوریت کو خطرہ اور پاکستان کی ترقی کا سفر (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

رُکنے کا واویلہ شروع کر دیتے ہیں ، اپوزیشن بھی محب وطن ہے، ملک کی ترقی میں کیسے رُکاوٹ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم استحکام سے دوچار ہوا تو ذمہ دار شریف خاندان ہوگا۔

کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر