علمائے اہلسنت نے رد قادیانیت کیلئے عظیم کردار ادا کیا ‘ اویس نورانی

علمائے اہلسنت نے رد قادیانیت کیلئے عظیم کردار ادا کیا ‘ اویس نورانی

ملتان ( سٹی رپورٹر) قائدین اہل سنت پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ قائد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی ؒ ،غزالئی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ ،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی، مفکر اسلام پروفیسر شاہ فرید الحق نے متحد ہوکر جمعیت علمائے پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام اہل سنت کو نڈر اور بے باک قیادت فراہم کی جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اہل سنت کی قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے فتنہ قادیانیت کے خلاف ایک عظیم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ شاہ اویس نورانی نے پیر طریقت مولانا حامد علی خان کے 38ویں سالانہ عرس مبارک کی دوسرے روز کی نشست سے خطاب میں کیا جس کی صدارت صاجزادہ قاری ناصر میاں اور صاجزادہ قاری احمد میاں نے کی جبکہ علامہ(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

رضا ثاقب مصطفائی ،مولانا فتح محمد حامدی،مولانا عزیز الرحمن حامدی،جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر ،راؤ عظمت اللہ خان،مولانا حفیظ اللہ شاہ مہروی،پیر بشیر چشتی،قاری امان اللہ مہروی،قاری غلام شبیر سواگی،پیر سہیل حسن گیلانی،حمایت علی خان،محمد ایوب مغل،ارشد اقبال نیازی،ڈاکٹر اشرف علی قریشی،پروفیسر اختر علی انصاری،عاشق علی قادری، صاجزادہ حسان خان اظہری،حاجی سجاد علی حامدی،محمد سلیم قریشی،پروفیسر یعقوب رضوی،اختر عالم قریشی،حافظ ظفرقریشی کونسلر،صاجزادہ معصوم حامد،صاجزادہ نعمان حامد،صاجزادہ حسان حامد،صاجزادہ فیضان حامد، صاجزادہ عبداللہ حامد،میاں منظور احمد قریشی،حافظ ناصر اویسی،عبدالصمد حامدی،مصطفی علی ہاشمی ،بابو یونس سیالوی،چوہدری محمد حنیف و دیگر موجود تھے اس موقع پر صاجزادہ قاری احمد میاں نے کہا کہ ہم بہت جلد خیر المعاد اسلامک یونیوسٹی کے قیام کا اعلان کریں گے ۔

اویس نورانی

مزید : ملتان صفحہ آخر