ٹبہ سلطان پور میں بھی یرقان نے لیڈی کی جان لے لی

ٹبہ سلطان پور میں بھی یرقان نے لیڈی کی جان لے لی

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ گرلز ہاہر سکینڈری اسکول ٹبہ سلطان پور کی لیڈی ٹیچر4بچوں کی ماں کالے یرقان کی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی تفصیل کے مطا بق وارڈ نمبر9کی رہائشی گورنمنٹ گرلز ہاہر سکینڈری اسکول ٹبہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سلطان پور کی لیڈی ٹیچر راشدہ پروین کئی روز کالے یرقان میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روزملتان کے ہسپتال میں دم توڑ گئی مرحومہ4بچوں کی ماں تھی اور حساس ادارے کے ریٹائر ملازم محمد حفیظ کی اہلیہ تھی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹبہ سلطان پور شہر کا زیر زمین پانی مضر صحت ہوچکا ہے جس کے پینے سے شہری یرقان سمیت مختلف خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر