مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ،قومی ٹیم کے کپتان اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ وطن واپس روانہ

مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ،قومی ٹیم کے کپتان اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ...
مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ،قومی ٹیم کے کپتان اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ وطن واپس روانہ

  



کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کوسسر کے انتقال کی افسوسناک خبر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ملی جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ او ر بیٹی کو لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ مصباح الحق اب دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں