بھارت کی جانب سے کیل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ،بھارتی فوج نے ایل اوسی پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کردی :دفاعی ماہرین
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کی بزدل فوج نے آزاد کشمیر میں آبادیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ،دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کردیا ہے ۔
پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار ادا کیا: سہیل امان
تازہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار بچے شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے ۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بھاری آرٹلری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب بھارت سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جو کہ غیر اعلانیہ جنگ کے مترادف ہے ۔