بھارت میں ریل گاڑی کے خوفناک حادثے میں 120افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ریل گاڑی کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں120افراد ہلاک جبکہ 200ے زائد زخمی ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات 3بجے کے قریب کانپور کے علاقے پخریان کے قریب اندور پٹنا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 14بوگیاں الٹ گئی جس سے120افراد ہلاک اور 200ے زائد زخمی ہو گئے ۔
حکومت نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو نایاب پرندے ’ہوبارا‘کے شکار کیلئے اجازت نامہ جاری کر دیا
حادثے کے وقت ریل گاڑی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی اور تمام مسافر سو رہے تھے جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا ۔بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیا ں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے لیکن جانی نقصان کے بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ریلوے حکام نے بتا یا ہے کہ ابھی حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریل کی پٹری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں ۔