بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دشمن کی شر انگیز کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔شہر میں ایک ماہ کے لیے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔دفعہ 144کے تحت جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اسلحہ لے کر چلنے یا نمائش کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔