دوسرا ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 204 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 204 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیدیا
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 204 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیدیا

  

وشاکا پٹنم (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ دوسری اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ اور عادل راشد نے 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عرب امارات کے شیر ،نیوزی لینڈ میں ڈھیر ،پاکستان کو 8وکٹوں سے عبرتناک شکست

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے 98 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، ویرات کوہلی نے 81 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں مرلی وجے نے 3، کے ایل راہول نے 10، چتیشور پجارا نے 1، اجنکیا ریحانے نے 26، روی چندرن ایشون نے 7، وریدھیومن ساہا نے 2، رویندرا جدیجا نے 14، جیانت یادیو نے 27، اومیش یادیو نے 0 اور محمد شامی نے 19 رنز بنائے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم

انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ اور عادل راشد نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4,4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور معین علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 455 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 255 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکی تھی۔

مزید : کھیل