تاپی گیس پائپ لائن‘ ایشیائی بینک کی 1 ار ب ڈالر قرضہ کی پیشکش

تاپی گیس پائپ لائن‘ ایشیائی بینک کی 1 ار ب ڈالر قرضہ کی پیشکش
تاپی گیس پائپ لائن‘ ایشیائی بینک کی 1 ار ب ڈالر قرضہ کی پیشکش

  


اسلام آباد (صباح نیوز ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ۔ اے ڈی بی ترکمانستان، افغانستان ، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں مشیر کے طور پر شامل تھا تاہم اب بینک نے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی پیشکش بھی کر دی۔ بینک نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ان متعلقہ ممالک مین جاری توانائی بحران کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ اے ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ورنر ای لیینچ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اگلے ہفتے چار منصوبوں کیلئے نرم شرائط پر 750 ملین ڈالر قرضے کی منظوری دیگا۔ صحافیوں کو انہوں نے بتایا کہ اے ڈی پی پی ہو ر ہائی لیول کینال کی توسیع، کلین انرجی انوسٹمنٹ پروگرام ، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اور سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ انوسٹمنٹ منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 750 ملین ڈالر مالیت کے چار منصوبوں کیلئے نرم شرائط پر قرضے کی سفارش کی تھی ، اے ڈی پی بورڈ اگلے ہفتے منیلا میں اجلاس میں اس کی منظوری دیگا۔

مزید : اسلام آباد