ملتان : گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج ‘ سڑک پر خانہ داری

ملتان : گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج ‘ سڑک پر خانہ داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں بڑھتی ہوئی گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف نواب پور روڈ پر خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے چولہے سڑک پر رکھ کر روٹیاں پکائیں۔ خواتین نے احتجاجاً گیس کے بل جلا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بڑھتی گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف نواب روڈ پر رہائشی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خواتین مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی ، حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی خواتین نے سڑک پر ہی چولہے رکھ لئے اور روٹیاں پکائیں، خواتین نے گیس کے بل بھی نذر آتش کر دیئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی پچھلے ایک سال سے گیس نہیں آرہی ، گیس کی لوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کر دیا، صبح سویرے گیس نہ ہونے سے بچوں کو بغیر ناشتے کے سکول بھیجنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کے ظالمانہ سلوک سے گھریلو نظام تباہ ہو کر رہ گیا ۔

مزید :

ملتان -