چینی اعتراض کے باوجود دلائی لامانے منگولیا کا دورہ شروع کر دیا

چینی اعتراض کے باوجود دلائی لامانے منگولیا کا دورہ شروع کر دیا
 چینی اعتراض کے باوجود دلائی لامانے منگولیا کا دورہ شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اولان باتور (ویب ڈیسک) تبتی بدھ مت کے جلا وطن روحانی پیشوا دلائی لامانے منگولیا کا چار روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ اس دورے کے حوالے سے چینی حکومت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس دورے سے چین اور منگولیا کے دو طرفہ تعلقات کو گہری ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ گزشتہ روز جمعہ ، اٹھارہ اکتوبر کو منگولیا کی وزارت خارجہ نے جواباً کہا کہ دلائی لاما کے دورے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہفتہ، انیس اکتوبر کو تبت کے جلا وطن رہنما نے بدھ مت کے پیروکاروں کی عبادت میں شریک ہو کر قیادت کی۔ اس عبادت میں سینکڑوں بدھ راہبوں کے علاوہ بیشمار عبادت گزاروں نے شرکت کی۔ یہ امراہم ہے کہ منگولیائی بدھ مت کی مذہبی روایات تبتی بدھ عقیدے کے بہت قریب ہے۔ دلائی لاما کو امن کا نوبل انعام دیا جا چکا ہے ۔