ٹرمپ پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دیدیں گے: شلبھ کمار کا دعویٰ

ٹرمپ پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دیدیں گے: شلبھ کمار کا دعویٰ

واشنگٹن (صباح نیوز ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر سلبھ کمار نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے بل کی منظوری دیدیں گے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ستارے ملتے ہیں ، لہٰذا ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بھارت اور امریکہ کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے ۔ نو منتخب امریکی صدر پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے بل کی منظوری دیدیں گے۔

مزید : بین الاقوامی