2005سے 2009تک 9لاکھ پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے پکڑ کر واپس بھیجا گیا

2005سے 2009تک 9لاکھ پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے پکڑ کر واپس بھیجا گیا
 2005سے 2009تک 9لاکھ پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے پکڑ کر واپس بھیجا گیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیبر مائیگریشن پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ 2005سے 2009تک لاکھوں پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے پکڑ کر واپس بھیجا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے پاکستانیوں کو نکالا گیا ان میں سعودی عرب ،ایران ،عمان،یونان،برطانیہ ،ملائیشیا ،متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔لیبر مائیگریشن پاکستان کی رپورٹ مطابق نکالے جانے والوں کی اکثریت مزدورں ،چھوٹے تاجروں اور نیم ہنر مندوں کی تھی جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ،منڈی بہاوالدین ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے ہے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کے سیکیورٹی پروٹوکول سے طالب علموں کو چھڑا لیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران سے واپس بھیجے گئے افراد میں وہ لوگ شامل تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لیے ملک سے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تین برس کے مختصر عرصے میں ڈھائی لاکھ پاکتانی واپس آئے۔

مزید : اسلام آباد