سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا خط قطری شزادے کا نہیں سیف الرحمان شہزادے کاہے:پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا خط قطری شزادے کا نہیں سیف الرحمان شہزادے ...
سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا خط قطری شزادے کا نہیں سیف الرحمان شہزادے کاہے:پرویز الہیٰ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا خط قطری شہزادے کا نہیں ہے بلکہ سیف الرحمان شہزادے کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جھولیاں اٹھا کر دعا کررہے ہیں ان کے سے پیچھا چھوٹ جائے ،2017الیکشن کا سال ہو گا ،پورے ملک کی نظریں اس وقت پانا ما لیکس پر ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ شریف برادران کی تیسری حکومت ہے ان سالوں میں انہوں نے غریب عوام کیلئے کیاکیاہے ،اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر آتا۔پاناما لیکس معاملہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے ،عدالتی فیصلہ ہر کسی کو قبول ہو گا۔صحافی نے پرویز الہیٰ سے پرویز مشرف کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھاتو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نجومی نہیں ہے ۔

مزید : لاہور