سچ نے جھوٹ کو ہمیشہ شکست دی، عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے اب خود تقسیم ہو چکے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

سچ نے جھوٹ کو ہمیشہ شکست دی، عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے اب خود تقسیم ...
سچ نے جھوٹ کو ہمیشہ شکست دی، عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے اب خود تقسیم ہو چکے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سچی سیاست نے جھوٹ اور الزام کی منفی سیاست کوہرموقع پر شکست دی ہے اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں۔

شریف خاندان کو ثبوت پیش کرنے ہیں ،قطر ی شہزادے سے 10سوال کریں گے تو اس کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی :اعتزاز احسن

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باشعورعوام جان چکے ہیں کہ بے لوث خدمت کون کررہا ہے اور افراتفری کی سیاست کون کر رہا ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑمیں قومی وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں 100 ارب سے زائد کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں