مرد کی چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش اور پھر اچانک۔۔۔ بھارت میں ناقابل یقین واقع پیش آگیا

مرد کی چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش اور پھر اچانک۔۔۔ بھارت میں ...
مرد کی چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش اور پھر اچانک۔۔۔ بھارت میں ناقابل یقین واقع پیش آگیا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین کی تذلیل کے واقعات تو تقریباً عام ہی ہو چکے ہیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود ان میں کمی نہیں آ رہی۔ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اور اب ایک اور خاتون درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔

’شادی کی پہلی رات میرے شوہر نے مجھ سے فیس بک کا پاس ورڈ مانگا اور پھر وہاں پر۔۔‘پاکستانی لڑکی نے ایسی شرمناک کہانی سنا دی کہ آپ بھی دل خون کے آنسو روئے گا 

تفصیلات کے مطابق بہار کی رہائشی 32 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین میں زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا۔ یہ واقعہ شاہدرہ اور پرانی دلی کے ریلوے سٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ خواتین ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جن میں سے 4 شاہدرہ ریلوے سٹیشن پر اتر گئیں اور اسی دوران وہاں سے 3 مرد اسی بوگی میں سوار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان میں سے دو افراد خاتون کا پرس چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ایک شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد بھی کیا۔ بعد ازاں دو پولیس والے ٹرین پر سوار ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون مزاحمت میں مصروف ہے۔

میری دو بیویاں ہیں لیکن خواجہ سرا۔ ۔ ۔ تشدد کا نشانہ بنانیوالے ججہ بٹ نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

پولیس والوں نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر مرد کو گرفتار کر لیا اور پھر دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 25 سال ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون خاندان کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے دہلی سے آئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس