آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک واپس آنے ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک میں واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا ۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میں عنقریب پاکستان میں آجاﺅں گا ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں اینکر پرسن حامد میر نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ میں عنقریب آپ کو پاکستان میں ملوں گا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کے سیکیورٹی پروٹوکول سے طالب علموں کو چھڑا لیا

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک جلسے کے دوران متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلے کو دودھ نہیں پینے دینا ۔اس بیان پر سیاسی تجزیہ نگاروں اور مبصرین نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔سیاسی تجزیہ نگاروں نے آصف علی زرداری کے اس بیان کی تشریح کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ بیان آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے خلاف دیا تھا ۔یہ بیان دینے کے کچھ دن بعد آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں امریکہ روانہ ہو گئے ۔مبصرین نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے محض چند دن قبل آصف علی زرداری نے ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا جو کہ معنی خیز بات ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں