چند سال پہلے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دینے والے ایشاء کا اقتصادی حب قرار دے رہے ہیں:احسن اقبال

چند سال پہلے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دینے والے ایشاء کا ...
چند سال پہلے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دینے والے ایشاء کا اقتصادی حب قرار دے رہے ہیں:احسن اقبال

  

ندن(عرفان الحق) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ملک میں جمہوریت یت کو پھلتا پُھولتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ چند سال پہلے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دینے والے ایشاء کا اقتصادی حب قرار دے رہے ہیں۔ وہ لندن سکول آف اکنامکس میں فیوچر آف پاکستان کے نام سے ہونیوالے کانفرنس سے طور کی سپیکر خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا انعقاد پاکستانی طلباء کی تمطیموں لندن سکول آف اکنامکس سٹوڈنٹس یونین پاکستان سوسائٹی اور پاکستان ڈویلپمینٹ سوسائٹی نے کیا تھا

جس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ احسن اقبال۔ منسٹر آف سٹیٹ اور وزیر اعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پروفیسر عمر سیف کے علاوہ ڈاکٹر سمبل خان۔ نبیل گوہر۔ مہوش شامی۔ عدنان قادر خان اور سید اکبر زیدی نے شرکت کی۔

Image

تقریب کے میزبان پاکستان ڈویلپمٹ سوسائٹی کے صدر عمر بھٹی اور رضا نظرنے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس بے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا اور پاکستانی طالبعلوں کی طرف سے یہ اقدام اٹھانے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

Image

فیوچر آف پاکستان کے نام سے ہونیوالی یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جو لندن سکول آف اکنامکس میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سکالرز نے پینل ڈسکیشن کے ذریعے پاکستان کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ اور اپنے خیالات طالبعلموں کے سامنے پیش کئے۔

Image

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان دنیا میں خطر ناک ملک قرار دیا جاُرہا تھا جبکہ اب انٹرنیشل ادارے اسے مستقبل کا اکنامک حب قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ہے جو آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات کی منتقلی سے بہتری کا عمل شروع ہوا ہے۔تعلیمی نظام کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا تعلیمی سلیبس میں میجر تبدیلیاں کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اس میں شامل کیے جارہے ہیں۔ جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک سے تجارتی اور تعلیمی معاہدے کئے جا رہے ہیں انہوں نے پاک چائینہ راہداری کو خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے دلچسپی لے رہے ہیں۔

Image

فیوچر آف پاکستان کانفرنس میں مختلف ماہرین اقتصادیات کو بھی بلایا گیا تھا جنہوں نے پینل ڈیسکشن کے ذریعے پاکستان کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں اپنی اپنی آرا دی۔ تمام پینلسٹس نے پاکستان میں جمہوریت عمل کے تسلسل کو بہترین قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔

پینلسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کے علاوہ مضبوط اپوزیشن کا بھی بڑا کردار ہے۔ جس کا ہونا کسی بھی ملک کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

تقریب سے وزیر اعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام بہتر ہوا ہے اور اسے مزید بہتر کیا جارہا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس کے دھارے میں لایا جاسکے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پروفیسر عمر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور بالخصوص پنجاب حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی پر زور دے رہی ہے۔ تاکہ نئی نسل کو جدید علوم سے بحر ور کیا جاسکے

لندن سکول آف اکنامکس کے طلبا و طالبات نے پینلسٹس سے کراس سوالات بھی کئے۔ اور آپنے اپنے خیالات اور آرا سے آگاہ کیا

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال۔ ہائی کمیشنر سید ابن عباس۔ مفتاح اسماعیل۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پروفیسر عمر سیف تقریب کے میزبان۔ عمر بھٹی۔ رضا نظر۔ طوبیٰ مشتاق اوردیگر کا کہنا تھا کہ ایل ایس ای میں پکستان کانفرنس کروانے ان کے کیے اعزاز کی بات ہے یہاں پر پاکستانی انٹرنیشنل طلباء و طالبات اور پاکستانی وزراء آمنے سامنے بیٹھ کر پاکستان کے مسائل پر بحث کررہے ہیں

Image

مزید : قومی