مزدلفہ میں دوران حج وفات پانے والے حاجی کی لاش درست حالت میں برآمد

مزدلفہ میں دوران حج وفات پانے والے حاجی کی لاش درست حالت میں برآمد
مزدلفہ میں دوران حج وفات پانے والے حاجی کی لاش درست حالت میں برآمد

  


مدینہ منورہ (بیورو رپورٹ) مزدلفہ میں دوران حج انتقال کرجانے والے شخص کی لاش2 ماہ بعد برآمد ہوئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وفات پانے والے شخص کی لاش بالکل درست حالت میں موجود ہے۔

سعودی پولیس کے مطابق ایک سعودی شہری کو مزدلفہ کے پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے لاش نظر آئی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حاجی بنگلہ دیشی ہے اور دو ماہ پہلے حج کے دوران فوت ہوا تھاجس کی عمر 70 سال کے قریب ہے۔ وفات پاجانے والے حاجی سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

سعودی حکام نے وفات پانے والے حاجی کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیران کن طور پر احرام پہنے ہوئے حاجی کی لاش دو ماہ گزر جانے کے باوجود صحیح سالم ہے۔

مزید : عرب دنیا