آصف زرداری کا پاکستان واپس آنے کا اعلان، عمران خان کھیلنے کو چاندنی مانگ رہے ہیں: سابق صدر

آصف زرداری کا پاکستان واپس آنے کا اعلان، عمران خان کھیلنے کو چاندنی مانگ رہے ...
آصف زرداری کا پاکستان واپس آنے کا اعلان، عمران خان کھیلنے کو چاندنی مانگ رہے ہیں: سابق صدر

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویومیں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے جلاوطن نہیں کیا گیا بلکہ خود ہی ملک سے باہر رہ رہا ہوں۔ بہت جلد وطن واپس جاو¿ں گا اور امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان پہنچ جاو¿ں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے کر گئے ہیں اور اگر سپریم کورٹ کے کمیشن کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو کیا فائدہ، جمہوریت کا ارتقا سپریم کورٹ میں نہیںبلکہ پارلیمنٹ میں ہو گا۔

عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں جو کھیلنے کو چاندنی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے چاندنی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری مراد وزارت عظمیٰ ہے۔

مزید : قومی