قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ،جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور صوبہ نہیں ہے:یوسف رضا گیلانی

قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ،جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور ...
 قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ،جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور صوبہ نہیں ہے:یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ہے،جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور علیحدہ صوبہ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز ایک پروفیشنل وکیل ہیں،انکی مرضی پانامالیکس کیس لیں یانہ لیں،آصف زرداری ڈاکٹرز کی اجازت پر ملک واپس آجائیں گے،قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سی ای سی نے منتخب کیا ہے ہم اعتراض کرنیوالے کون ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی کی پالیسی یکساں ہوگی، علیحدہ علیحدہ نہیں ہوگی،جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور علیحدہ صوبہ نہیں ہے، میں تو چودھری افتخار کی محبت میں عدالت میں پیش ہوا تھا۔

آصف زرداری کا پاکستان واپس آنے کا اعلان، عمران خان کھیلنے کو چاندنی مانگ رہے ہیں: سابق صدر
پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو تمام ادارے حدود میں رہیں گے،ہم اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے بلکہ مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -