شادی میں کیا رکھا ہے، اب توعمران خان کے بیٹے بھی جوان ہیں،مولا بخش چانڈیو

شادی میں کیا رکھا ہے، اب توعمران خان کے بیٹے بھی جوان ہیں،مولا بخش چانڈیو
شادی میں کیا رکھا ہے، اب توعمران خان کے بیٹے بھی جوان ہیں،مولا بخش چانڈیو

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میں کیا رکھا ہے،اب تو عمران خان کے بیٹے بھی جوان ہیں۔

داعش سے مل کر لڑنے کےلئے 14 پاکستانی شام اورافغانستان پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سمجھتے ہیں کہ احسان کے بدلے ایم کیو ایم پاکستان انھیں اپنی قیادت دے گی، ایم کیوا یم والے صرف مشرف سے ناراض نہیں ہوئے۔پرویزمشرف کا یہاں کوئی رول بنتا تونہیں ہے لیکن اس ملک میں سب کچھ ممکن ہے۔ا یم کیو ایم کوپتہ ہے کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی منائے گی،وہ اسی لیے ناز نخرے کرتے رہتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان والے ہم سے لڑتے بھی رہتے ہیں اورساتھ چلتے بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پرجووزارت کام نہیں کرسکتی اس کے نگراں کوہٹادیاجائے۔

مزید : حیدرآباد