نئے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مریم نواز والا کام کر دیا، امریکا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

نئے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مریم نواز والا کام کر دیا، امریکا ...
نئے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مریم نواز والا کام کر دیا، امریکا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکا میں بھی پہلی بار وہ مناظر دکھائی دینے لگے ہیں جو اس سے پہلے صرف ہم جیسے ممالک کا خاصہ سمجھے جاتے تھے۔ اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شینزوآبے کے درمیان ملاقات  ہوئی۔ جب اس ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں تو امریکی عوام یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے ملک کے وزیراعظم سے اہم ملاقات کے دوران اپنی بیٹی اور اس کے خاوند کو بھی ساتھ بٹھا رکھا تھا۔ ٹرمپ کی جانب سے اپنی بیٹی اور داماد کو ریاستی امور سے متعلقہ اہم میٹنگ میں شامل کرنے پر امریکا میں شدید ہنگامہ برپا ہے۔

ہزاروں انٹرنیٹ صارفین اس بات مشتعل اور برہم ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی اہم شخصیت کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اپنے ان عزیزوں کو کیونکر شامل کیا جو غیر منتخب شدہ ہیں اور جن کا ریاستی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئیے ۔

’’ جاؤ یہ لوشن لگاؤ تو تمہیں کوئی نہیں دیکھ سکے گا ‘‘ نوجوان کو جعلی جادو گر نے بیوقوف بنا دیا، لیکن لوشن لگاتے ہی اس نے سب سے پہلے کیا شرمناک کام کیا اور انجام کیا نکلا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاوند جیرڈ کوشنر کی میٹنگ میں موجودگی پر تنقید کرنے والوں عوام، سیاستدان، تجزیہ کار، غرضیکہ ہر کوئی شامل ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی ٹیم کے سابق رکن میٹ آر ٹیگا نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ’’ ایوانکا ٹرمپ ، جو کہ ٹرمپ کا کاروبار چلائیں گی ، ایک بیرونی طاقت کے ساتھ ملاقات میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ اسے مفادات کا ٹکراؤکہنا بہت کم ہے۔ ‘‘ تجزیہ کار کیتھ آلبر مین تو اپنی تنقید میں بہت سخت الفاظ استعمال کر گئے۔ ان کا کہنا تھا ’’ڈونلڈ ٹرمپ تمہارے خاندان میں سے کوئی اور منتخب نہیں ہوا۔ اپنی بیٹی کو ریاستی ملاقاتوں سے باہر دفعہ کرو۔ ‘‘

کس عمر سے انسان کی دماغی صلاحیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے؟ سائنسدانوں نے اتنی کم عمر بتادی کہ جان کر آپ کو ڈرلگنے لگے گا

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ خبر سامنے آچکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تینوں بچے اور داماد نئی امریکی انتظامیہ میں اہم عہدے حاصل کرنے والے ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ فیملی کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بچوں کو ہمیشہ سے اہم ملاقاتوں میں شامل کرتے رہے ہیں ، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں بدلے ہوئے حقائق کو سمجھنا ہو گا اور اگر وہ ایسا کرتے بھی رہے ہیں تو اب انہیں اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہو گا۔

مزید : بین الاقوامی