داعش کے سربراہ اب ہر رات کیا چیز پہن کر سوتے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ امریکی اور روسی فوجی پریشان ہو جائیں گے

داعش کے سربراہ اب ہر رات کیا چیز پہن کر سوتے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ امریکی اور ...
داعش کے سربراہ اب ہر رات کیا چیز پہن کر سوتے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ امریکی اور روسی فوجی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کی بھرپور حمایت کے ساتھ عراقی افواج یکے بعد دیگرے مقبوضہ شہروں کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کرواتی جا رہی ہیں۔ پے در پے شکست نے شدت پسند تنظیم پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں لیکن حال ہی میں سامنے آنیوالی اطلاعات کے مطابق اس کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی حالت کچھ زیادہ ہی خراب ہے اور وہ نفسیاتی عارضے میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔
فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی افواج کا کہنا ہے کہ انہیں موصل شہر میں موجود ذرائع سے پتا چلا ہے کہ ابو بکر البغدادی پر ہر وقت پکڑے جانے کا خوف سوار رہتا ہے۔ خوف کے باعث اس نے زیر زمین سرنگوں سے باہر آنا بند کر دیا ہے اور ہر وقت خود کش جیکٹ پہنے رکھتا ہے، حتیٰ کہ سوتے وقت بھی اس جیکٹ کوخود سے جدا نہیں کرتا۔ رپورٹ کے مطابق البغدادی کو خوف لاحق ہے کہ اب کسی بھی لمحے وہ پکڑا جائے گا اور اسی خوف کے باعث وہ خود کش جیکٹ پہن کر سوتا ہے تاکہ جیسے ہی عراقی افواج اس تک پہنچیں تو وہ خود کو اڑالے۔

دنیا کا سب سے موٹا شخص جو چل بھی نہیں سکتا لیکن کھانا کھانے کے علاوہ ایک کام میں ایسا ماہر ہے کہ دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا
داعش کے خلاف لڑنے والی عراقی فوج کا کہنا ہے کہ وہ موصل شہر کو داعش کے پنجے سے نکالنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ شہر کے اکثر حصوں سے داعش پسپا ہو چکی ہے البتہ کچھ اندرونی علاقوں میں اب بھی مزاحمت جاری ہے۔ البغدادی کی جانب سے اپنے جنگجو ؤ ں کے نام آخری پیغام دو ہفتے قبل سامنے آیا جس میں اس نے موصل کیلئے جنگ جاری رکھنے کا حکم دیا۔ عراقی فوج نے اس پیغام پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ البغدادی ایک عرصے سے زیر زمین سرنگوں میں روپوش ہے اور باہر نکلنے یا کسی سے بات کرنے سے سخت خوفزدہ ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -