سی ٹی ڈی اہلکاروں کو بغیر اجازت گرفتاریوں سے روک دیا گیا

سی ٹی ڈی اہلکاروں کو بغیر اجازت گرفتاریوں سے روک دیا گیا
سی ٹی ڈی اہلکاروں کو بغیر اجازت گرفتاریوں سے روک دیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے تمام اہلکاروں کو بغیر اجازت گرفتاریاں کرنے سے روک دیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی نے  اہلکاروں کو نئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکار افسر کو بتائے بغیر گرفتاری نہیں کرسکیں گے۔ کسی بھی چھاپے یا کارروائی سے قبل ایس ایس پی رینک کے افسر کو پیشگی اطلاع دی جائیگی۔ دوران ڈیوٹی اہلکار دیگر اداروں کیساتھ کام کرنے پر بھی اپنے متعلقہ افسروں کو آگاہ کریں گے ۔

مزید : لاہور