2018 کے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے: جہانگیر ترین
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔ کرپٹ حکمران30سال سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ تحریک انصاف نے کرپٹ حکمرانوں کامقابلہ کیا اور انہیں بھاگنے نہیں دیا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پانامالیکس میں نوازشریف کی چوری پکڑی گئی ہے نوازحکومت پاناماکیس سے بھاگ رہی تھی لیکن ہم نے ان کا پیچھاکیا اور ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے انہیں بھاگنے نہیں دیا۔ ن لیگ والے جتنی مرضی بغلیں بجالیں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔