پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت،پانامہ لیک میں وزیر اعظم کا بچنا ناممکن ہے:حنا ربانی کھر

پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت،پانامہ لیک میں وزیر اعظم کا بچنا ...
پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت،پانامہ لیک میں وزیر اعظم کا بچنا ناممکن ہے:حنا ربانی کھر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے، پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے ،حکمران ہر وز نیا جھوٹ بول کراپنے بچاؤ کی کوشش کر رہے ہیں مگر کا میاب نہیں ہوں گے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے دنیاسے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں،بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے بلا اشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر رہا ہے مگر کسی بھی صورت بھارت مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا ۔

مزید پڑھیں:بھارتی فائرنگ کے واقعے سے متعلق ڈوزیئراقوام متحدہ کے حوالے ،تحقیقات کی درخواست

نجی ٹی وی کے مطابق حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہر وقت دنیا میں منفی پر وپیگنڈہ کر رہا ہے، ان حالات میں پاکستان کو ایسے فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو دنیا میں جا کر پاکستان کا نہ صرف مقدمہ لڑ ے بلکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں کئے جانیوالے مظالم اور بھارت کی جارحیت کے حوالے سے بھی دنیا کو آگاہ کر ے، کسی بھی ملک میں حکومت سب سے اہم شعبہ خارجہ امور کا ہوتا ہے مگر پاکستان میں وزیر خارجہ ہی نہیں ،حکومت کو پیپلزپارٹی کے مطالبے کے مطابق فوری وزیر خارجہ کی نامزدگی کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اور وزیر اعظم سمیت انکے دیگر لوگوں کی باتوں سے صرف نظر آرہا ہے کہ وہ پانامہ لیک کیس میں پھنس چکے ہیں ،پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے مگر حتمی فیصلہ تو سپر یم کور ٹ نے ہی کر نا ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے؟ ۔

مزید : اسلام آباد